اسلام ایک دین فطرت جس میں انسان تو انسان جانوروں کے بھی حقوق بیان کئے گئے ہیں ۔بلکہ جانور پر ظلم کرنا کسی مسلمان پر ظلم کرنے سے زیادہ برا ہے ،جانور تو بیچارہ بے زبان کسی سے فریاد بھی نہیں کرسکتا۔ (1) جو جانور پالتے اور ان کا درست انداز سے خیال نہیں رکھتے […]
حدیث کی مشہور کتاب بخاری شریف میں ہے کہ :ـ حضور نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ : تم لوگ راستوں پر بیٹھنے سے بچو۔ تو صحابہ کرام علیھم الرضوان نےعرض کیا : یا رسول اﷲ ﷺ ۔۔۔! راستوں میں بیٹھنے کے علاوہ تو ہم لوگوں کےپاس کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ […]
(۱۱)بچپن سے ہی دینی تعلیم و تربیت پر خاص طور پر توجہ کریں۔ کیونکہ بچے سادہ ورق کے مانند ہوتے ہیں۔ سادہ کاغذ پر جو نقش و نگار بنائے جائیں وہ بن جاتے ہیں لہذا بچوں کو اسلامی تہذیب و تمدن کے سانچے میں ڈھال کران کی بہترین تربیت کی جائے ۔ (۱۲)جب بچہ یا […]
(۱)تمام والدین پر لازم ہے کہ اپنے بچوں سے پیار و محبت کریں ، ہر معاملے میں ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور ان کی عمدہ پرورش اور تربیت میں پوری پوری کوشش کریں ۔ (۲)اگرکوئی مسئلہ نہ ہو تو ماں اپنا دودھ اپنے بچوں کو پلائے کہ بچے کی صحت پر اس کا […]
اپنے والدین کا احترام دنیاوآخرت میں کامیابی کے بہترین ذریعہ ہے۔آئیے اس حوالے سے کچھ اہم باتیں سیکھتے ہیں (۱)خبردار خبردار ہرگز ہرگز اپنے کسی قول و فعل سے ماں باپ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ دیں۔ (۲)اپنی ہر بات اور اپنے ہر عمل سے ماں باپ کی تعظیم و تکریم کرے اور […]
دین اسلام نے رشتہ داروں کے ساتھ اچھے برتاؤ کا حکم فرمایا ،اور بلاوجہ ان کے ساتھ قطع تعلق کرنا حرام فرمایا ۔ لہذا ایک مسلمان کو چاہئے کہ ان چند باتوں پر عمل تو لازمی کرے :۔ (۱)اگر اپنے عزیزواقربامفلس ومحتاج ہوں اور کھانے کمانے کی طاقت نہ رکھتے ہوں تو اپنی طاقت بھر […]
قرآن پاک میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے۔ پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے (کے ساتھ بھلائی کرو)۔” (پ5،النساء:36) اور حدیث شریف میں رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ : حضرت جبرائیل علیہ السلام مجھ کو ہمیشہ پڑوسیوں کے حقوق کے بارے میں وصیت کرتے رہے۔ یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہونے لگا […]