Fri 10th Shawwal 1445AH , 19th Apr 2024AD
Follow us on:

ماں باپ کے چند حقوق

ماں باپ کے چند حقوق


Categories: Human Rights
Posted on: February 22, 2018 at 1:46 pm
Views: 96

ماں باپ کے چند حقوق

اپنے والدین کا احترام دنیاوآخرت میں کامیابی کے بہترین ذریعہ ہے۔آئیے اس حوالے سے کچھ اہم باتیں سیکھتے ہیں

 (۱)خبردار خبردار ہرگز ہرگز اپنے کسی قول و فعل سے ماں باپ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ دیں۔

 (۲)اپنی ہر بات اور اپنے ہر عمل سے ماں باپ کی تعظیم و تکریم کرے اور ہمیشہ ان کی عزت و حرمت کا خیال رکھے۔

 (۳)ہر جائز کام میں ماں باپ کے حکم کو مانے۔

 (۴)اگر ماں باپ کو کوئی بھی حاجت ہو تو جان و مال سے انکی اس حاجت کو پورا کرنے کی کوشش کرے ۔

 (۵)اگر ماں باپ اپنی ضرورت سے اولاد کے مال وسامان میں سے کوئی چیز لے لیں تو خبردار خبردار ہر گز ہر گز برا نہ مانیں۔ نہ اظہار ِناراضی کریں۔ بلکہ یہ سمجھیں کہ میں اورمیرا مال سب ماں باپ ہی کا ہے ۔

 (۶)ماں باپ کا انتقال ہوجائے تو ان کے لئے مغفرت کی دعائیں کرتے رہیں اور فاتحہ دلا کر ان کی ارواح کو ایصال ثواب کرتے رہیں۔

 (۷)ماں باپ کے دوستوں اور ان کے ملنے جلنے والوں کے ساتھ بھلائی اور اچھا برتاؤکرتے رہیں۔

 (۸)ماں باپ کے ذمہ جو قرض ہو اس کو ادا کریں ، جن کاموں کی وہ وصیت کر گئے ہوں۔ ان کو پورا کریں۔

 (۹)جن کاموں سے زندگی میں ماں باپ کو تکلیف ہوا کرتی تھی ان کی وفات کے بعد بھی ان کاموں کو نہ کریں کہ اس سے انکی روحوں کو تکلیف پہنچے گی۔

 (۱۰) ماں باپ کی قبروں کی زیارت کے لئے بھی جایاکریں۔ فاتحہ پڑھیں۔

یاد رکھیے کہ ۔۔۔۔ دادا’ دادی’نانا’نانی’چچا’ پھوپھی’ ماموں’خالہ وغیرہ کے بھی حقوق بہت زیادہ ہیں ،یوں ہی بڑے بھائی کا حق بھی باپ ہی جیسا ہے چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ:۔

’’ بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسا کہ باپ کا حق بیٹے پر ہے۔‘‘

(شعب الایمان للبیھقی ،رقم ۷۹۲۹، ج۶، ص۲۱۰)

( منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت ِ اسلامی)


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading