Sat 9th Rabi Al Thani 1446AH , 12th Oct 2024AD
Follow us on:

یوم ولادت امیر اہل سنت 26 رمضان المبارک

یوم ولادت امیر اہل سنت 26 رمضان المبارک


Categories: Ameer e AhleSunnat
Posted on: June 28, 2017 at 1:24 am
Views: 324

یوم ولادت امیر اہل سنت 26 رمضان المبارک

ازقلم  ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی

اللہ تعالی کے مقبول بندوں کی چند اقسام ہیں

کچھ وہ ہوتےہیں جوپوشیدہ ہوتے ہیں  گدڑی میں لعل ہوتے ہیں لیکن ان کی برکات ایسی ہوتی ہیں کہ ہزارہا نعمتیں اللہ تعالی ان کے سبب سے نازل فرماتا ہے

تفصیل کےلئے طبرانی کی ابدال والی حدیث دیکھی جا سکتی ہے

البتہ کچھ لوگ ایسےہوتے ہیں جن کو اللہ تعالی ظاہر فرماتا ہے

مخلوق کے لئے نفع بخش بناتا ہے

خلوق خدا کے لئے وہ مرجع بنتا ہے

خلق خدا اس کے ذریعے رشد و ھدایت پاتی ہے

اللہ تعالی اس بندے سےاپنے دین کی بہت بڑی خدمت لیتا ہے

وہ مرد قلندر چٹائی پر بیٹھ کر ایسےکارنامے انجام دیتا ہے کہ جو غیبی مدد کے بغیر  عادتا ممکن تصور نہیں کیے جا سکتے

اس منصب پر فائز ہستی کی واضح علامات زہد و تقوی، اخلاص ،دنیا سے بےرغبتی ،عشق رسول اسلاف کے ذوق تصوف سے مزین ہونااور صوفی باصفا ہونا، شریعت کو مقدم اور لازم قرار دینا وغیرہ نمایاں اوصاف ہیں

مقبولیت عامہ ایسے بندےکا مقدر ہوتی ہے

اس کی دین کی خدمت میں کی گئی ہر کاوش اور سعی مقبول عام ہوتی ہے اور لوگ ان کی تقریر و تحریر قول و فعل سے نفع حاصل کرتے ہے

مسلمانوں کا دین و ایمان ایسی ہستیوں کے ذریعے محفوظ اور عمل صالح کی ترویج ہوتی ہے

ایسی شخصیت کے ذاتی اوصاف اور نیک ہونے کی گواہی ہر خاص و عام اپنے اور غیر سب ہی دیتے ہیں

اللہ تعالی اپنے ایسے بندےکو تنازعات اور  لایعنی کاموں اور اہل دنیا کےمذموم اوصاف سے دور رکھتا ہے

ایسی ہستی سے محبت بلکہ ٹوٹ کر محبت کرنے والوں مخلص ساتھیوں مصاحبین کی کوئی کمی نہیں ہوتی

ایسے شخص پر بارہا دنیا پیش کی جاتی ہے لیکن وہ دنیا کو ترجیح نہیں دیتا

یہ تو عمومی اوصاف تھےجو امت مسلمہ کی عبقری شخصیات اور اہل ولایت میں جزء لاینفک کی حیثیت رکھتے ہیں

حضور سیدنا محی الدین شیخ عبد القادر جیلانی ہوں یا کہ خواجہ معین الدین چشتی  داتا گنج بخش ہجویری خواجہ نظام الدین اولیاء بابا فرید گنج شکر امام سیوطی امام غزالی  شیخ عبد الحق محدث دہلوی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہم رضوان اللہ تعالی اجمعین

یہ چند وہ نام ہیں جن سے ہم زیادہ متعارف ہیں ان کی شخصیات کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں کسی کو اللہ تعالی نے علم و قلم کے ذریعے بے مثال خدمت دین کی توفیق دی

تو کسی کو دعوت و عملی میدان میں اتر کر اصلاح امت کا عظیم کام کرنے کا شرف بخشا

میرے پیرو مرشد شیخ طریقت حضرت مولانا محمد الیاس قادری صاحب کی شخصیت کا جب مجھ جیسا طالب علم مطالعہ کرتا ہے تو دل بے ساختہ پکار اٹھتا ہے

بلا شبہ آپ میں وہ ممتاز علامات پائی جاتی ہیں جو اللہ تعالی کے  حبیب و مقبول بندے اور ولی کامل کے تعلق سے بیان کی جاتی ہیں

اے اللہ میرے مرشد پاک کودرازی عمر  بالخیر عطا فرما آپ پر آپ کے گھرانے پر اور پورے خاندان پر رحمتوں کا نزول فرما

 رب کریم سے دعا ہے دنیا جس ہستی کو امیر اہل سنت اور بانی دعوت اسلامی کے نام سے جانتی ہے

 اس مرد آہن، مدبر وقت ،مصلح عظیم، داعی کبیر، مبلغ اسلام ،محسن اہل سنت کے کام میں آن میں، شان میں، بیان میں، مان میں خوب سے خوب برکات عطا فرمائے ان کی مساعی کو مزید مقبول اور نفع عام فرمائے

سبز گنبد میری نگاہوں کے سامنےہے اےاللہ اپنےحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان دعاوں کو قبول فرما

رمضان المبارک 1438 مدینۃ المنورہ 26
جون 2017 21


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading