Sun 3rd Rabi Al Thani 1446AH , 06th Oct 2024AD
Follow us on:

پوری دنیا کی بادشاہت اور بوڑھا آدمی

پوری دنیا کی بادشاہت اور بوڑھا آدمی


Categories: Other
Tags: ,
Posted on: August 24, 2017 at 11:50 pm
Views: 192

پوری دنیا کی بادشاہت اور بوڑھا آدمی

ایک مرتبہ پوری دُنیا کے بادشاہ حضرتِ سیِّدُنا ذُوالْقَرْنَیْن علیہ رحمۃربّ ِالکونین دورانِ سفر ایک شہرمیں داخل ہوئے توتمام شہر والے زیارت کے لئے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف بڑھنے لگے۔ عو ر تیں، بچے،بوڑھے،جوان الغرض ہرشخص اپنے بادشاہ کے دیدارکے لئے کھِچا چلا آ رہا تھا۔لیکن ایک بوڑھاشخص اپنے کام میں مصروف تھا۔جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کے قریب سے گزرے اوراس نے آپ کی طرف توجہ نہ دی توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے متعجب ہوکرکہا: ”کیابات ہے سب لوگ مجھے دیکھنے کے لئے جمع ہوئے لیکن تم اپنے کام میں مگن رہے، تم نے ایسا کیوں کیا؟” اس نے جواب دیا: ”اے ہمارے بادشاہ! جوحکومت آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کوحاصل ہے، وہ مجھے تعجب میں نہیں ڈالتی۔ کیونکہ میں نے دیکھاکہ ایک بادشاہ اور مسکین کاایک ساتھ انتقال ہواہم نے انہیں دفنادیا۔چنددن بعد ان کے کفن پھٹ گئے، پھر کچھ دِن بعد ان کاگوشت گل سڑگیا، مزید کچھ دن گزرنے پران کی ہڈیا ں جوڑوں سے علیحدہ ہو کر آپس میں مل گئیں۔اب بادشاہ اور مسکین میں پہچان نہیں ہوسکتی تھی کہ کون سی ہڈیاں بادشاہ کی ہیں اور کون سی مسکین کی۔لہٰذا اے ذُو الْقَرْنَیْن علیہ رحمۃربّ ِالکونین!مجھے آپ کی حکومت اور شان و شوکت تعجب میں نہیں ڈالتی ،اسی لئے میں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف توجہ نہیں کی۔حضرتِ سیِّدُنا ذُوالْقَرْنَیْن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس بزرگ کی یہ باتیں سن کربہت حیران ہوئے اورجاتے ہوئے یہ حکم صادر فرمایاکہ آئندہ یہ حکیم و دانا شخص اس شہر پر حاکم ہو گا۔


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading