Sat 9th Rabi Al Thani 1446AH , 12th Oct 2024AD
Follow us on:

قیدی نمبر 208 کی کہانی

قیدی نمبر 208 کی کہانی


Categories: Other
Tags:
Posted on: July 1, 2017 at 3:47 pm
Views: 262

قیدی نمبر 208 کی کہانی

قیدی نمبر؟

جی دو سو آٹھ

بیرک نمبر ؟

 چار

رسید دکھاؤ

یہ لو صاحب جی

اندر بیٹھا ہے لے جاؤ اسے

یہ کہانی ہے نارا جیل (سندھ) کے ایک قیدی کی جو غلط صحبت میں آ کر غلطی کر بیٹھا اور سزا میں جیل کاٹ رہا تھا اس دوران اس سے ملنے کی اجازت نہ دی گئ بس باہر سے ہی سامان دو اور جاؤ

 آج اس کی رہائی تھی اور اسکے بھائی اسے لینے آئے تھے

مگر یہ کیا اندر جا کر تو اسکے بھائی گویا سکتے میں آ گئے

وہ یکسر تبدیل ہو چکا تھا ۔اس کو پہچاننا مشکل ہو رہا تھا

یہ سب ہوا کیسے ؟  بھائی نے سوال کیا

وہ کچھ بولتا اس سے پہلے ہی آنسؤوں نے ضبط کے تمام بندھ توڑ دیے تھے دل کا بوجھ آنسؤوں کے راستے بہنے لگا ۔ کچھ دل ہلکا ہو جانے کے بعد اس نے بتانا شروع کیا کہ

جب میں یہاں آیا تو دیکھا کہ ایک سبز عمامے والے  اسلامی بھائی روزانہ آتے ہیں کچھ لوگ ان کے گرد جمع ہو جاتے ہیں وہ ان کو کچھ سکھاتے  اور چلے جاتے ہیں ۔

 ان  کی میٹھی میٹھی گفتگو مجھے بھانے لگی ۔

کچھ دن بعد میں بھی ان میں بیٹھنے لگا اور آہستہ آہستہ سمجھ آیا کہ پچھلی زندگی بہت بری گزاری   ہے یوں مجھے اپنے گناہوں سے توبہ نصیب ہوئی اور اب الحمد لللہ چہرے پر داڑھی سجا لی ہے اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش ہے ۔

قارئین کرام ،

دیکھا آپ نے کہ ایک مبلغ دعوت اسلامی کی گفتگو نے کیسا کمال کیا کہ ایک قیدی کو بھی توبہ نصیب ہوئی

 تو آپ خود سوچیں کہ پوری دعوت اسلامی میں کیا کیا بہاریں ہوں گی  ؟

آج ہی اپنے گھر پر مدنی چینل لگائیے اور دعوت اسلامی کی بہاریں لوٹیے ۔

اﷲ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں راہ حق پر چلتے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ ۔ ۔ آمین


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading