-:1 جو نرم، خوش اخلاق اور حسن سلوک کرنے والا ہو ۔
-:2 اس پر لازم کئے گئے حقوق کو ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرنے والا ہو۔
-:3 اجنبی غیر عورت پر نگاہ نہ ڈالے ۔
-:4 اپنی بیوی کو اپنے آرام و سکون میں برابر کا شریک سمجھے۔
-:5 اپنی بیوی پر کبھی بھی ظلم اور کسی قسم کی زیادتی نہ کرے ۔
-:6 زوجہ کی سخت مزاجی اور بد اخلاقی پر صبر کرے۔
-:7 زوجہ کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کوتاہیوں کو نظر انداز کرے۔
-:8 اپنی بیوی کی مصیبتوں، بیماریوں اور رنج و غم میں دل جوئی، تیمارداری اور وفاداری کا ثبوت دے۔
-:9 بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے ۔
-:10 جو اپنی بیوی کو دینداری کی تاکید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے۔
-:11 اہل و عیال کو کما کما کر رزق حلال کھلائے۔
-:12 بیوی کے رشتے داروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے۔
-:13 اس کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھے۔
-:14 بلاوجہ اخراجات میں بخیلی اورکنجوسی نہ کرے ۔
-:15 جو اپنی بیوی پر اسطرح کنٹرول رکھے کہ وہ کسی برائی کی طرف رخ بھی نہ کر سکے۔
( منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت ِ اسلامی)