Wed 10th Jumada Al Akhira 1446AH , 11th Dec 2024AD
Follow us on:

انتقال کے بعد بھی مدینہ منورہ میں حاضری

انتقال کے بعد بھی مدینہ منورہ میں حاضری


Categories: Uncategorized
Tags: ,
Posted on: October 29, 2017 at 9:42 pm
Views: 204

انتقال کے بعد بھی مدینہ منورہ میں حاضری

حضرت مولانا ضیاء الدین احمد صاحب  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   جو مدینے میں ہی رہائش رکھتے تھے ، فرماتے ہیں
کہ دن کے تقریباً دس بجے کا وقت تھا ، میں سو رہا تھا ، خواب میں دیکھا کہ امام
اہلسنت سید ی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضور پر نور سرکار دوعالم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے مواجہہِ اقدس پر  حاضرہیں اور صلوٰۃ وسلام عرض کررہے ہیں ۔ ابھی
اتنا ہی خواب دیکھا تھا کہ  میری آنکھ کھل
گئی ۔

اب بار بار خیال کر رہا تھا کہ خواب ہی تو تھا مگر
دل کی یہ حالت تھی  کہ مسلسل حرم شریف چلنے
پرآمادہ کررہاتھا ، آخر کار بسترسے اٹھا،وضو کیا اور’’باب السلام‘‘سے حرم شریف  میں داخل ہوگیا ۔

ابھی کچھ حصہ مسجد
کا طے کیا تھا کہ اپنی آنکھوں سے میں نے دیکھا کہ واقعی اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ تعالیٰ علیہ اسی سفید لباس میں مزار پُر انوار پر حاضر ہیں اور جیسا کہ خواب
میں دیکھا تھا کہ صلوٰۃ و سلام پڑھ رہے تھے، آنکھوں نے یہ دیکھا کہ لبہائے مبارکہ
میں جنبش ہو رہی  تھی مگر آواز سننے میں
نہ آ رہی تھی  ۔

یہ سب  دیکھ
کرمیں  بیتاب ہو کر قدم بوسی کے لیے آگے
بڑھا تو  اعلیٰ حضرت  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نظروں سے غائب ہو گئے ۔ اس کے بعد میں نے مواجہہ
شریف  پر حاضری دی اور صلوٰۃ وسلام عرض
کرکے واپس ہولیا۔

 

 واپسی پر جب
اسی جگہ پہنچا  کہ جہاں سے انہیں پہلے
دیکھا تھا تو ایک مرتبہ پھر آپ کو وہیں موجود پایا۔(پھر پلٹا مگر  وہی معاملہ ہوا
، یہاں سے نظر آتے وہاں جا کر نظر نہ آتے )مختصر یہ کہ تین (مرتبہ پلٹا
تینوں) مرتبہ ایسا ہی ہوا۔  
(حیاتِ اعلیٰ حضرت از مولانا ظفر
الدین بہار ی مطبوعہ مکتبہ نبویہ لاہور ص 973 )


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading