Sun 3rd Rabi Al Thani 1446AH , 06th Oct 2024AD
Follow us on:

Shash Eid Kay Rozay

Shash Eid Kay Rozay


Categories: Shawwal
Tags: ,
Posted on: July 1, 2017 at 12:49 am
Views: 125

Shash Eid Kay Rozay

Necessary Details About Shash-Eid Fasts!


فیضان شش عید

”عید ”کے تین حروف کی نسبت سے شش عید کے روزوں کے تین فضائل

نو مولود کی طرح گناہوں سے پاک

حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے ،
رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
”جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر چھ دن شوال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔”(مجمع الزوائد ج۳ ص۴۲۵حدیث۵۱۰۲)

 

گویا عمر بھر کا روزہ رکھا

حضرت سیدنا ابو ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،
سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان مشکبار ہے:
”جس نے رمضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ ۶ شوال میں رکھے۔ توایسا ہے جیسے دہر کا (یعنی عمر بھرکیلئے )روزہ رکھا ۔” (صحیح مسلم ص۵۹۲حدیث۱۱۶۴)

 

سال بھر روزے رکھے

حضرت سیدناثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راویت ہے،
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:
”جس نے عیدالْفطر کے بعد(شوال میں)چھ۶ روزے رکھ لئے تو اس نے پورے سال کے روزے رکھے کہ جو ایک نیکی لائے گا اسے دس ملیں گی۔ (سنن ابن ماجہ ج۲ص۳۳۳حدیث۱۷۱۵)

 

ایک نیکی کا دس گناثواب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اللہ عزوجل کے کرم اور اس کے حبیب مکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صدقے سال بھر کے روزوں کا ثواب لوٹناکس قدر آسان کر دیا گیا ۔ہر ایک مسلمان کو یہ سعادت حاصل کر لینی چاہیئے۔
ایک سال کے روزوں کے ثواب کی حکمت یہ ہے کہ اﷲ عزوجل نے ہم کمزور بندوں کیلئے محض اپنے فضل سے ایک نیکی کا ثواب دس گنا رکھاہے۔
چنانچہ خدائے رحمٰن عزوجل کا فرمان برکت نشان ہے:

 

منۡ جآء بالْحسنۃ فلہٗ عشْر امْثالہا ۚ

 

ترجمہ کنزالایمان:جو ایک نیکی لائے تو اس کیلئے اس جیسی دس ہیں۔” (پ۸الانعام۱۶۰)

 

الحمد للہ عزوجل یوں ماہ رمضان کے روزے دس مہینوں کے روزوں کے برابر ہوئے اور چھ روزے ساٹھ روزوں (دوماہ)کے برابر اس طرح پورے سال کے روزوں کا ثواب حاصل ہوگیا۔ الحمدللہ علٰی احْسانہٖ۔

 

شش عید کے روزے کب رکھے جائیں؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صدر الشریعہ بدر الطریقہ،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی بہار شریعت کے حاشیہ میں فرماتے ہیں:”بہتر یہ ہے کہ یہ روزے متفرق(یعنی ناغہ کر کر کے)رکھے جائیں اور عید کے بعد لگاتار چھ دن میں ایک ساتھ رکھ لیے، جب بھی حرج نہیں۔” (بہار شریعت، حصہ ۵، ص۱۴۰)

 

خلیل ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خلیل خان قادری برکاتی علیہ رحمۃ الھادی فرماتے ہیں:
یہ روزے عید کے بعد لگاتار رکھے جائیں تب بھی مضایقہ نہیں اور بہتر یہ ہے کہ متفرق(یعنی ناغہ کرکرکے)رکھے جائیں
یعنی ہر ہفتہ میں دو روزے اور عید الفطر کے دوسرے روز ایک روزہ رکھ لے اور پورے ماہ میں رکھے تو اوربھی مناسب معلوم ہوتا ہے۔ (سنی بہشتی زیور ص۳۴۷) الْغرض عید الفطْرکا دن چھوڑ کر سارے مہینے میں جب چاہیں شش عید کے روزے رکھ سکتے ہیں ۔

 

Dar-Ul-Ifta Ahlesunnat – Shash Eid Kay Rozay

 

 

صلوا علی الْحبیب ! صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا ؟ نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں اپنے تاثرات ضرور دیں ۔ اور اس آرٹیکل کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading