Sun 3rd Rabi Al Thani 1446AH , 06th Oct 2024AD
Follow us on:

Aaroo (Peach) Ke Fawaid

Aaroo (Peach) Ke Fawaid


Categories: Health
Tags:
Posted on: May 27, 2017 at 12:24 am
Views: 657

Aaroo (Peach) Ke Fawaid

آڑو(Peach)اور اُس کے فوائد

موسم گرما کو اگر پھلوں کا موسم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،اِس موسم کے  پھلوں میں سے ایک آڑو بھی ہے،آڑو غذائیت سے بھر پور لذیذ،مفیداور میٹھا پھل ہے،اسےصحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ حاصل ہے،آڑو کو میٹھا(Sweet Dish) بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے،آڑو کے چند فوائد پیشِ خدمت ہیں:

  • آڑو میں وٹامن اے،سی،اِی(A,C,E)،فولاداورکیلشیم کا خزانہ پایا جاتا ہے
  • بینائی تیز کرتا ہے
  • آڑو کے غذائی اَجزا دردناک اَلسَر کو بڑھنے سے روکتے ہیں
  • اسکے ریشےاور اِس میں موجود بکثرت فائبر(Fiber)سَرطان (Cancer)جیسے مُہلک مَرض سے بچاتے ہیں
  • آڑو چربی اور موٹاپے کو کم کرتا ہے
  • آڑو قبض ختم کرنے، کمزورنظامِ ہضم درست کرنے اور اُکھڑی سانسوں کو ترتیب میں لانے کافائدہ دیتا ہے
  • کمزور ہاضمہ والوں کیلئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دِہ ہے
  • آڑو جِلد کی کئی خرابیوں کو دُور کرنے میں بھی مفید ہے
  • گُردوں کی صفائی کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے
  • آڑو ذیابیطس (شوگر)کے مرض میں بھی مفید ہے
  • معدے کی تیزابیّت کو دور کرتا ہے
  • نیا خون پیدا کرتا ہے،جسم میں خون کی کمی ہو تو نہار منہ(خالی پیٹ) خوب پکا ہواایک آڑوکھائیں اور اُس کے تھوڑی دیر بعد ایک گلاس پانی پی لیں
  • آڑو کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔(انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)

نوٹ: تمام دوائیں اپنے طبیب(ڈاکٹر)کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔


Media Stats


1265

Posts

123

Albums

20

Mehfils

1122

Others

Follow Us


Subscribe Us



Loading